ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے ایک اور نوجوان کو ملی لاء کی ڈگری؛بینگلور بار کونسل سے بھی حاصل کی سند

بھٹکل کے ایک اور نوجوان کو ملی لاء کی ڈگری؛بینگلور بار کونسل سے بھی حاصل کی سند

Fri, 23 Jun 2023 19:54:50    S.O. News Service

بھٹکل 24 جون (ایس او نیوز) بھٹکل کے ایک اور نوجوان نے   قانون کی ڈگری کے ساتھ  بینگلور بار کونسل  سے بھی سند حاصل کرلی ہے، جس کے ساتھ  ہی وہ کرناٹک ہائی کورٹ سمیت نچلی عدالتوں میں بھی   پریکٹیس کرسکتے ہیں۔ مخدوم کالونی سے تعلق رکھنے والے نوجوان  عبدالباقی صدیق ابن عبدالقادر  جیلانی صدیق نے اپنی ابتدائی تعلیم   انجمن اسکول سے حاصل کی تھی، انجمن کالج سے ہی سکینڈ پی یو سی مکمل کرنے کے بعد  بنگلور کے شیشادری پورم لاء کالج سے بی اے ایل ایل بی (پانچ سالہ اینٹی گریٹیڈ کورس ) مکمل   کیا ہے۔

عبدالباقی اب  ممبئی سے ایل ایل ایم کرنے  کی خواہش رکھتے ہیں ، ساتھ ساتھ وہ ممبئی میں  قانونی چارہ جوئی (Litigation )  پریکٹیس بھی کریں گے۔ کبڈی میں یونیورسٹی بلو  عبدالباقی اپنے والد کی طرح قوم و ملت کی خدمت کا بھی جذبہ رکھتے ہیں۔

مخدوم کالونی علاقہ سے عبدالباقی پہلے نوجوان ہیں جنہوں نے لاء کی ڈگری حاصل کی ہے، اس موقع پر مخدوم کالونی کی شاہین اسپورٹس سینٹر کی طرف سے گذشتہ روز   ان کی تہنیت  کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے میمنٹو سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ  ملک  آج  جس دور سےگذررہا ہے اور خاص طور پر مسلمانوں کو اُن کے حقوق سے محروم کرنے کی جس طرح کی کوششیں ہورہی ہیں، ایسے حالات میں مسلم نوجوانوں کو وکالت کے پیشہ سے وابستہ ہوکر قوم و ملت کی خدمت کرنا ضروری ہوگیا ہے۔  ایسے دور میں جب مظلوموں کے لئے انصاف کا حصول  جوئے شیر لانے کے مترادف ہو، مسلم نوجوان اگر لاء کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے جمہوری اور قانونی حقوق کے تحفظ میں اہم رول ادا کریں تو مسلمانوں کے لئے  ایسے نوجوان بہت بڑا سرمایہ  ثابت ہوسکتے ہیں۔


Share: